ہمارا مقصد: آپ کی پہچان بنانا۔
آپ کا ہنر۔
آپ کی قیمت۔
آپ کا نام۔
شہر چھوٹا ہو یا بڑا، پاکستان ہو یا کوئی اور ملک — آپ کی پہچان اب ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔
- جوائننگ بالکل مفت
- Rs 1,000 مفت کریڈٹ
- فیس صرف
12%8%
- نیا کاممکسر ٹونٹی لگانا یا بدلنا · E-7 · 2.4 کلومیٹر دور
- آپ نے اپنا ریٹ بھیجا Rs 1,400
- کسٹمر نے آپ کو چنانام، ریٹ اور ریٹنگ دیکھ کر
-
آپ کی کمائی
Rs 1,288
فیس
12%8%
فیس کا حساب، آسان الفاظ میں
آپ کیا دیتے ہیں — اور کب۔
-
جوائننگ مفت
نہ رجسٹریشن فیس، نہ ماہانہ چارج، نہ سیکیورٹی۔ کچھ نہیں۔
-
پہلے کاموں کی فیس ہم سے
منظوری پر Rs 1,000 مفت کریڈٹ۔ Rs 1,500 کے کام پر فیس Rs 120 — یعنی تقریباً پہلے 8 کاموں کی فیس ہم دیتے ہیں۔
-
پھر فیس صرف 8%
عام فیس 12% ہے — شروع کے ورکرز کے لیے 23 مارچ تک صرف 8%۔ فیس ایک دفعہ، آرڈر ملنے پر، آپ کے والٹ سے۔
انسپیکشن والے آرڈر پر اس کے علاوہ Rs 99 (عام طور پر Rs 199)۔ کسٹمر کا پیسہ پورا آپ کا — فیس کبھی کیش سے نہیں کٹتی۔
کام کا طریقہ
ابھی آپ کے پاس کام کیسے آتا ہے؟
کوئی کال آ گئی، کسی نے آن لائن آپ کی پروفائل دیکھ کر کام کہہ دیا۔ اور اگر نہ کہا تو؟
آج
فائنڈ ورکر پرو پر
سالوں کا تجربہ، پھر بھی فون کا انتظار
اب سارے کام ایپ میں — جو پسند آئے وہ کریں
جو قیمت ملی، لے لی
قیمت آپ کی مرضی کی — ریٹ جب چاہیں بدلیں
15 سال کا تجربہ، کوئی ریکارڈ نہیں
ہر کام کا ریکارڈ، جو ہر جگہ کام آئے
دکاندار کا حصہ، ٹھیکیدار کا حصہ
پورا کیش آپ کا، اسی دن
نیا کسٹمر صرف حوالے سے ملتا ہے
روز نئے کسٹمر، اور پرانے کسٹمرز سے براہِ راست کام
کل کا کچھ پتا نہیں
ہر دن پچھلے دن سے بہتر — لیول بھی بڑھے گا اور کام بھی
شروع کیسے کریں
چار قدم۔ ایک ہی دن میں۔
نہ ڈگری، نہ سرٹیفکیٹ، نہ دکان، نہ جوائننگ فیس۔
-
سائن اپ کریں
اپنی تفصیلات دیں، شناختی کارڈ اور سیلفی اپ لوڈ کریں۔ تصدیق 24 گھنٹوں کے اندر۔
-
کسٹمرز کا کام دیکھیں
آن لائن ہونے پر ہر نئے کام کی اطلاع آپ کو بھیجی جاتی ہے۔ کام دیکھیں اور فیصلہ کریں۔
-
اپنا ریٹ کسٹمر کو بھیجیں
کسٹمر آپ کا ریٹ، ریٹنگ اور کام کی تصویریں دیکھتا ہے — اور آپ کو چنتا ہے۔
-
اچھا کام کریں۔ کیش لیں۔
ساری کمائی سیدھی آپ کے پاس — پلیٹ فارم کی فیس آپ کے والٹ سے کٹتی ہے۔
پہلے سے تیار رکھیں
- اصل شناختی کارڈآگے اور پیچھے کی صاف تصویر۔ نام شناختی کارڈ کے مطابق ہی لکھیں۔
- لائیو سیلفیایپ میں ہی لی جاتی ہے — پرانی تصویر اپ لوڈ نہیں ہوتی۔
- اپنا نمبروہی نمبر جو آپ خود استعمال کرتے ہیں۔ او ٹی پی اسی پر آتا ہے۔
- علاقےجن سیکٹرز میں کام کرنا ہے وہ چنیں — بعد میں بدل سکتے ہیں۔
پیسوں کا حساب
محنت بھی آپ کی — پیسہ بھی آپ کا۔
ہماری فیس صرف 12% ہے، جو لیول بڑھنے پر کم ہو کر صرف 6% رہ جاتی ہے۔
- فیس ایک دفعہ۔ آرڈر ملنے پر — پھر اس آرڈر پر کبھی نہیں۔
- Rs 75 سے Rs 2,000 تک۔ کام کتنا بھی بڑا ہو، اس سے اوپر نہیں۔
- منظوری پر Rs 1,000 کریڈٹ۔ شروع کے آرڈرز کی فیس اسی سے، 90 دن تک۔
حساب خود لگا لیں
کام کی قیمت لکھیں — فیس اور آپ کی کمائی فوراً سامنے۔
اندازہ اصل فیس ہر آرڈر سے پہلے ایپ میں لکھی ہوتی ہے۔
عام فیس
12%
− Rs 120
آپ کے ہاتھ میں
Rs 880
ابتدائی ورکرز کے لیے
8%
− Rs 80
آپ کے ہاتھ میں
Rs 920
فیس کم از کم Rs 75، زیادہ سے زیادہ Rs 2,000 — کام کتنا بھی بڑا ہو۔
نوکری میں ترقی کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ یہاں ہے۔
- Rising 0 کام
12%8% - Pro 25 کام
10.5%8% - Expert 100 کام
9%8% - Master 250 کام 7.5%
- Elite 500 کام 6%
نہ سفارش، نہ پیسہ — صرف کام۔ فیس کی پوری تفصیل
سیدھی بات
"پہلے بھی ایسی ایپ آئی تھی۔"
جو شک دل میں ہے، وہی پوچھیں۔
-
آگے چل کر فیس بڑھاؤ گے؟
فیس کا پورا ڈھانچہ یہاں لکھا ہے اور ایپ میں ہر آرڈر سے پہلے دکھتا ہے۔ لیول بڑھنے پر فیس صرف کم ہوتی ہے۔
-
پیسہ ہفتوں بعد ملتا ہوگا؟
نہیں۔ کسٹمر آپ کو اسی وقت کیش دیتا ہے، کام کے بعد۔ پیسہ آپ خود وصول کریں گے۔
-
کم قیمت پر مجبور کرو گے؟
کبھی نہیں۔ اصول لکھا ہوا ہے: ہم کسی کی قیمت نہ طے کرتے ہیں، نہ کم کرتے ہیں، نہ حد لگاتے ہیں۔
-
کسٹمر نے جھوٹ بول دیا تو؟
کام کی تصویر اور ایپ کا پورا ریکارڈ ہمارے پاس ہوتا ہے۔ فیصلہ یک طرفہ نہیں ہوتا — دونوں کی بات سنی جاتی ہے۔
رجسٹر کرنے کا خرچہ کتنا ہے؟
کچھ نہیں۔ نہ جوائننگ فیس، نہ ماہانہ چارج، نہ سیکیورٹی۔ منظوری پر ہم آپ کو Rs 1,000 مفت کریڈٹ دیتے ہیں، جو شروع کی فیس ادا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پلیٹ فارم فیس کب اور کہاں سے کٹتی ہے؟
صرف اس آرڈر پر جو کسٹمر قبول کرتا ہے — ایک دفعہ، قبول کرتے وقت، آپ کے والٹ سے۔ کسٹمر سے کچھ نہیں کٹتا۔
والٹ میں پیسے کیسے ڈالتے ہیں؟
ایپ کے اندر سے، 500 روپے سے شروع — جتنا چاہیں، جب ضرورت ہو۔ والٹ صرف ہماری فیس کے لیے ہے؛ کسٹمر کا پیسہ اس میں نہیں آتا۔ ایزی پیسہ، جاز کیش، کارڈ اور راست، سب چلتے ہیں۔
لیول کیسے بڑھتا ہے؟
25 کام پر Pro، 100 پر Expert، 250 پر Master، 500 پر Elite — فیس 12% سے 6% تک گرتی ہے۔ لیول خریدا نہیں جا سکتا۔
انسپیکشن والا آرڈر کیا ہوتا ہے؟
وہ کام جس کی قیمت دیکھنے کے بعد ہی بتائی جا سکے۔ آپ آنے کی قیمت بتاتے ہیں، جا کر دیکھتے ہیں، پھر اصل کام کی قیمت لگاتے ہیں۔ ایسے آرڈر پر فیصد فیس کے علاوہ Rs 199 ایک دفعہ۔
میرا علاقہ لائیو نہیں ہے تو؟
آپ پھر بھی رجسٹر کر سکتے ہیں اور علاقے چن سکتے ہیں۔ جب وہاں کافی لوگ کام کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، علاقہ کھل جاتا ہے۔
آج ہی رجسٹر کریں۔
اور پائیں Rs 1,000 مفت کریڈٹ۔
صرف نام، کام اور نمبر۔ 2 منٹ۔